فیصل کریم کنڈی 13

سیاسی استحکام کے بغیر ترقی کا عمل ممکن نہیں،فیصل کریم کنڈی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کو باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

صوبے میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی کا عمل ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے پشاور کے الیکٹرانک میڈیا کے بیورو چیفس کے اعزاز میں گورنر ہاؤس پشاور میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پشاور کے مختلف قومی اور مقامی ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس نے شرکت کی۔افطار ڈنر میں خصوصی دعوت پر پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ نے قونصلیٹ عملہ کیساتھ شرکت کیـ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کو باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔

صوبے میں قیامِ امن حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں سیکیورٹی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی کا عمل ممکن نہیں، اس لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر صوبے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار صحافت معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور مثبت رجحانات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں