اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام بے گناہ سیاسی مخالفین اور ان کی بہنوں اور بیٹیوں کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے اور سیاسی انتقام لینے سے نہیں آتا، سیاسی استحکام قائدِ حزبِ اختلاف کو قید کرنے سے نہیں آتا انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن کا عملہ اغوا کرنے،مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے ٹویٹ پہ جواب دیتے ہوئے کہا ووٹ چوری اور سینٹ میں منڈی لگانے والوں سے مل کر نہیں ہوتیں۔
بات چیت عوام کا آٹا،چینی، دوائی، بجلی گیس چوروں سے نہیں ہوتی۔ عدالتی اور انتظامی اصلاحات کی تجاویز سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومتوں کو نہیں دی جاتیں۔عدالتی اور انتظامی اصلاحات جعلی وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتیں۔








