فواد چوہدری

سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے، فواد چوہدری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سیاسی ایڈو نچرنے یہاں پہنچایا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ عمران خان نے ملک سنبھالا ہوا تھا اب بھی نظرثانی کریں اور سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے فریم ورک بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی صرف سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔