ڈاکٹر نفیسہ شاہ

سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا اور ذاتی حملے کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کو مریم نواز سے متعلق الفاظ پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی مریم نواز کے خلاف الفاظ انتہائی قابل مذمت اور باعث شرم ہیں،

چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ماﺅں بہنوں پر ذاتی حملے کرکے انہیں سیاست میں گھسیٹنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان فوری طور پر استعمال کئے الفاظ واپس لیں اور خواتین سے معافی مانگیں، ،ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کے دعویدار بتائیں کہ کیا ریاست مدینہ میں خواتین کے ساتھ ایسا سلوک رکھا جاتا تھا؟

نفیسہ شا ہ نے کہا کہ سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا اور ذاتی حملے کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، ملک کی تمام خواتین کو عمران خان کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئےمعاشرے میں ہر جگہ خواتین کو آسان نشانہ سمجھنے کی سوچ اب ختم ہوجانی چاہئے۔