اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی سیاستدان نگراں وزیراعظم بنا تو انتخابات وقت پر ہوں گے، ورنہ تاخیر کا امکان ہے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے شعبے میں کامیابیاں حاصل کیں، ہنر، اساتذہ کی تربیت اور معیاری تعلیم کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ان کا بھائی بھی بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث ہوتا تو ان کے خلاف کارروائی ہوتی۔رانا تنویر نے کہا کہ ا سکینڈل کی تحقیقات کی ذمہ داری چار اداروں کو سونپی گئی ہے، ان کی رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی سیاستدان نگراں وزیراعظم بنا تو الیکشن وقت پر ہوں گے، ورنہ تاخیر کا امکان ہے، تاہم میں نگراں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں۔