اعجاز احمد شاہ 181

سیاستدانوں کی اکثریت کو دو کا پہاڑا بھی نہیں آتا، اعجاز شاہ

ننکانہ صاحب (ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر نارکوٹکس اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کی اکثریت کو تو دو کا پہاڑا بھی نہیں آتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین تین بار وزیر اعظم رہنے والے ابھی بھی انگوٹھا لگاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایس ایچ او صحیح ہو تو علاقے میں منشیات فروخت نہیں ہوسکتی۔اعجاز شاہ نے کہا کہ منشیات کیس میں ایس ایچ او کا نام بھی مقدمے میں درج کرانے کے لیے قانون میں ترمیم ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں