مصطفی کمال

سیاستدانوں کیساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرے، مصطفی کمال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئررہنما سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرے۔سعودی عرب میں مصطفی کمال نے اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے بری طرح تباہ ہو چکے ہیں، سیاسی اور جمہوری اقدار کے ساتھ معاشرتی اخلاقیات بھی اپنا وجود کھو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم پاکستان کی بہتری کے لیے کام کرے، پاکستان کو ہر قسم کی نفرت اورافراتفری سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں ہر مکاتب فکر کو کردارادا کرنے کی ضرورت ہے۔مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کراچی 3 کروڑ آبادی کا شہر ہے، 2کروڑ 80 لاکھ گھروں کو پانی کی سہولت میسر نہیں، کراچی میں ٹینکر مافیا کا راج ہے اور مکینوں کو بیشمار مسائل کا سامنا ہے، کراچی کی عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے علاوہ دیگر سہولیات سے آراستہ کیا جائے۔