ثنا 120

سیاحت کیلئے جانے والے سیاحتی مقامات پرگندگی پھیلانے سے گریز کریں ‘ ثنا

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکار ثنانے کہا ہے کہ سیرو سیاحت کیلئے جانے والوں سے اپیل ہے کہ وہ سیاحتی مقامات پرگندگی پھیلانے سے گریز کریں اور خصوصاً بچوںکی اس حوالے سے خصوصی تربیت کریں، کراچی کا ساحل سمندردنیا میں اپنی پہچان رکھتا ہے لیکن سیاحت کیلئے آنے والوں کی لا پرواہی کی وجہ سے یہاںگندگی کی ڈھیر لگے ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ صرف کراچی کے ساحل سمندر پر ہی نہیں بلکہ ملک کے دیگر سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے آنے والے بھی کھانے پینے کے بعدریپرز اورڈسپوزل پلیٹیں ،

گلاس اور کپ ڈسبن میںتلف کرنے کی بجائے کھلی جگہوں پر پھینک دیتے ہیں جس سے ان خوبصورت مقامات کا حسن گہناجاتاہے ۔ ساحل سمندر پر اس طرح کی چیزیں پھینکنے کی وجہ سے سمندر کی آلودگی بڑھ رہی ہے جس سے سمندری حیات بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں اور اس پر کئی اداروں کی رپورٹس بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں