لیاقت بلوچ

سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیے گئے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا.

سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔