زیلنسکی 14

سہ فریقی امن مذاکرات میں فوجی امور پر پیش رفت ہوئی ہے،یوکرینی صدر

کیف(رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکہ اور روس کے درمیان جنیوا میں ہونے والے تازہ ترین سہ فریقی مذاکرات میں فوجی معاملات، خاص طور پر ممکنہ جنگ بندی کی نگرانی کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر فوج اس بات کو سمجھتی ہے کہ اگر سیاسی عزم موجود ہو تو جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کی نگرانی کیسے کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تقریبا ہر چیز پر اتفاق ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا یقینا نگرانی کے عمل میں شامل ہوگا۔

تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ سیاسی امور پر فریقین کے موقف میں اب بھی اختلاف موجود ہے، جن میں علاقائی مسائل اور زیپوریزیا نیوکلیئر پاور پلانٹ کا کنٹرول شامل ہیں۔ یوکرین، امریکا اور روس کے وفود کے درمیان منگل اور بدھ کو جنیوا میں مذاکرات کا تازہ دور منعقد ہوا ۔ ملاقات کے بعد کسی باضابطہ معاہدے کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں