سلمان اکرم راجا 37

سہیل آفریدی کے ساتھ سندھ میں 2 دن رعایت کی گئی، سلمان اکرم راجا

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کے ساتھ سندھ میں 2 دن رعایت کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عوام نے سہیل آفریدی کے ساتھ محبت کا اظہار کیا، عوام اپنا مقدمہ خود لڑیں گے، آئین ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے، عدالتوں سے اب توقع نہیں لیکن پھر بھی کوشش جاری رکھیں گے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ تمام راستے بند کردیے گئے ہیں، مجبورا عوام کے سامنے مقدمہ رکھ رہے ہیں، ہوش مندی سے کام لینا چاہیے، حقیقی نمائندوں کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم اور بربریت سے معیشت آگے نہیں جائے گی، ملک کو صحیح سمت میں نہیں لے جایا جارہا، گزشتہ برسوں میں بہت سی فیکٹریاں بند ہوچکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ امن کا دارومدار حکومت پر ہے کہ وہ کیا اگلا قدم اٹھاتی ہے، اب جلد محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہوں گے، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں اور اسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جوراب میں انہوںنے کہاکہ سہیل آفریدی کراچی گئے تو لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ اب تمام لوگوں کو پتا چل چکا ہے کہ ملک غلط سمت میں جا رہا ہے۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو بے وقعت کیا گیا ہے،ہوش مندی کا تقاضا یہی ہے کہ بیٹھ کر بات کی جائے،اگر لوگوں کو ناحق جیل میں ڈالا جائے گا تو ملک کیسے آگے بڑھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں