کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو کراچی آمد پر وزیراعلی کا پورا پروٹوکول دیا جائے گا اور انہیں عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کو حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر بھی کھلائے جائیں گے اور کراچی کی روایتی اجرک پہنائی جائے گی۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو کراچی میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے اور انہیں مکمل احترام کے ساتھ ریسیو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی سطح کا جو پروٹوکول ہوتا ہے، وہ دیا جائے گا۔مئیر کراچی نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، انہیں حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر کھلائے جائیں گے اور کراچی کی ثقافتی پہچان اجرک بھی پیش کی جائے گی۔حسن علی ہوتی مارکیٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے بتایا کہ اس تاریخی مارکیٹ کو 100 سال مکمل ہوچکے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نفرت کی آڑ میں کراچی کو برا دکھانے کی کوشش کی گئی، لیکن بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر شہر کی روشنیاں بحال کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کراچی کوئی نیا نہیں بلکہ ایک پرانا تاریخی شہر ہے اور ہوتی مارکیٹ کی بحالی پر یہاں کی کمیونٹی خوشی محسوس کر رہی ہے۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ اس سے قبل ڈینسو مارکیٹ، فریئر ہال اور ایمپریس مارکیٹ کو بھی بحال کیا جا چکا ہے،
جب کہ لی مارکیٹ کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق جو رقم جمع ہوگی وہ شہر کی ترقی پر ہی خرچ کی جائے گی اور اس سال کراچی پر 46 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی حمایت اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق کراچی کی روشنیاں بحال کی جائیں گی۔






