وزیر اعلی خیبر پختونخوا 118

سہیل آفریدی سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں آج ہزارہ ڈویژن کا دورہ کریں گے

ہری پور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سٹریٹ مومنٹ کے سلسلے میں آج حطار انٹرچینج سے ہزارہ ڈویژن کا دورہ کریں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حطار انٹرچینج سے ریلی کی شکل میں نکلیں گے، کوٹ نجیب اللہ اور کانگڑہ میں ان کو استقبالیہ دیا جائے گا۔

سہیل آفریدی پارٹی کارکنان سے جی ٹی روڈ چوک صدیق اکبر پر خطاب بھی کریں گے، سرائے صالح اور لورا چوک میں بھی وزیر اعلیٰ کو استقبالیہ دیا جائے گا جس کے بعد وہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں