ہلیری کلنٹن

سگنل سکینڈل کے بعد ہلیری کلنٹن کا جوابی وار، ٹرمپ کا مذاق اڑایا

واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن نے دی اٹلانٹک میگزین کے گرد گھومنے والے سکینڈل کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کا مذاق اڑایا۔

میگزین کے ایڈیٹر ان چیف کو سگنل ایپ کے ایک خفیہ چیٹ گروپ میں شامل کیا گیا جس میں یمن میں حوثیوں پر حملہ کرنے کے منصوبوں پر تبادل خیال کیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلنٹن نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، آپ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں!برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے اس پوسٹ میں حیرت سے پھیلی ہوئی آنکھوں والے ایک ایموجی کے ساتھ اس واقعے کا براہِ راست مذاق اڑایا۔

دی اٹلانٹک کے چیف ایڈیٹر جیفری گولڈ برگ نے انکشاف کیا کہ انہیں غلطی سے ایک خفیہ سگنل چیٹ گروپ میں ٹرمپ انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ شامل کر دیا گیا جو یمن میں حوثیوں پر حملے کے خفیہ فوجی منصوبوں پر بات کر رہے تھے۔