سکیورٹی لیبلز کی چھپائی میں بڑی بے ضابطگی کا انکشاف، قیمت میں کئی سو گنا اضافہ کردیا گیا

شہبازاکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پری نرسری سے 12ویں جماعت تک اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی ٹیکسٹ بکس پر سکیورٹی لیبل لگاتا ہے تاکہ جعلسازی اور دھوکہ دہی سے بچا جا سکے۔

تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی سی ٹی بی کے ایم ڈی فاروق منظور کی سربراہی میں بورڈ کا پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ سکیورٹی لیبلز کی چھپوائی کے ریٹس میں ہر سال بے تحاشا اضافہ کررہا ہے۔

سال 21-2020 میں سکیورٹی لیبلز کے لیئے ایک بھی روپے مختص نہ کیا گیا۔پھر سال22-2021 کے لئے سکیورٹی لیبلز کی خریداری کے لئے محض 5 لاکھ روپے مختض کئے لیکن حیران کن طورپر 5لاکھ روپے کی بجائے ایک کروڑ 36لاکھ روپے جبکہ سال 23-2022 کے لئے 4 کروڑ 59 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔

ہر سال سکیورٹی فیچرڈ لیبلز کی چھپوائی کے اخراجات میں غیر حقیقی اضافی کیا جارہا ہے۔جس سے بورڈ کو مالی طورپر نقصان کا سامنا ہے۔
ادھر عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیب اور اینٹی کرپشن، سکیورٹی لیبلز اور ٹائٹل پیج کی چھپوائی کے ٹینڈرز کی انکوائری کریں اور الزام ثابت ہونے کی صورت ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔