لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ سکھر ڈویژن میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔
اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر جا ئے وقو عہ پر پہنچ کر خود مانیٹرنگ کر ونگا،زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔انہوںنے کہاکہ ریلوے اور آرمی جوان کی مدد سے حادثہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔