سرکاری سکولوں ک

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول سربراہان کو ب فارم کے اندارج کیلئے مہلت میں ایک ماہ کی توسیع دیدی

مکوآنہ۔/ جڑانوالہ ( ر پورٹنگ آن لائن)سرکاری سکولوں کے طلباء کے ب فارم کے اندراج کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سکول سربراہان کو ب فارم کے اندارج کے لئے مہلت میں ایک ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں میں بوگس طلباء کی تعداد کا تعین کرنے کا معاملہ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ب فارم کے اندراج میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، سکول سربراہان کو ب فارم کے اندراج کا ہدف 28 فروری تک مکمل کرنا ہوگا، اس سے قبل سکولوں میں ب فارم کے اندرج کی تاریخ 31 جنوری مقرر کی گئی تھی، صوبہ بھر کے سکولوں میں ب فارم کے اندراج کا کام 82 فیصد مکمل کیا جاچکا ہے، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے مطابق ب فارم کے اندراج سے سکولوں میں طلباء کی اصل تعداد کا تعین ہوسکے گا۔