لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ سکول اور کالج کے زمانے کے دوست آپ کا اثاثہ ہوتے ہیں ، آج بھی جب ان دوستوں سے ملاقات ہوتی ہے تو ماضی کی حسین یادوں میں کھو جاتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں محمود اسلم نے کہا کہ سب دوستوں نے سکول اور کالج کے زمانے میں ایک دوسرے کے خصوصی نام رکھے ہوتے ہیں اور اتنے سالوں بعدجب ہم ایک دوسرے کو ملتے ہیں توانہی ناموں سے پکارتے ہیں جس پر خوب قہقے بلند ہوتے ہیں ۔
محمود اسلم نے کہا کہ آج کے دور میں ہر شخص کی مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور دوستوں سے ملاقات ہونا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ عزیز و اقارب اور دوستوں سے ملاقات کے لئے کسی نہ کسی طرح ضرور وقت نکالیں ۔