امتحان

سکولوں کا امتحانی طریقہ کار تبدیل،بچوں سے فرسٹ ٹرم،مڈ ٹرم اور اینڈ ٹرم کا امتحان لیا جائے گا

مکوآنہ ( رپور ٹنگ آن لائن)پنجاب ایگزمینیشن نے سکولوں کا امتحانی طریقہ کار تبدیل کردیا،

بتایا گیا ہے کہ نیا امتحانی طریقہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک نافذ العمل ہوگا،بچوں کا رزلٹ کارڈ تین امتحانات پر تیار کیا جائے گا،سکولوں میں بچوں سے فرسٹ ٹرم،مڈ ٹرم اور اینڈ ٹرم کا امتحان لیا جائے گا۔پیک آئٹم بینک کے ذریعے سکولوں کو سوالیہ پیپر فراہم کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ طالب علموں سے فرسٹ ٹرم کا امتحان ستمبر کے آخری ہفتہ میں لیا جائے گا۔مڈ ٹرم کا امتحان دسمبر کے دوسرے ہفتہ میں لیا جائے گا جبکہ اینڈ ٹرم کا امتحان مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں منعقد کیا جائے گا۔سوالیہ پیپرز امتحان سے ایک ہفتہ قبل فراہم کیے جائیں گے۔سوالیہ پیپرز قائد اکیڈمی کی جانب سے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔