موسم سرما کی تعطیلات

سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23دسمبر سے شروع ہوں گی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 20کی بجائے 23دسمبر سے ہوگا ۔ تمام سرکاری ونجی سکولوں میں موسم سرما کی 23 دسمبر سے 10جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔ ہفتہ اور اتوارکی معمول کی تعطیلات کے باعث سکولز 13 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔

قبل ازیں حکومت کی جانب سے 20دسمبر کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں تبدیلی کرتے ہوئے 23دسمبر کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 24 دسمبر سے ہوگا، موسم سرما کی چھٹیاں 5 جنوری تک جاری رہیں گی۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کالجز میں آنرز کی کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی، یونیورسٹی اور دیگر شیڈولڈ امتحانات جاری رہیں گے۔