محکمہ ایکسائز 289

سکندر اعظم کے بعد ٹیکسلا محکمہ ایکسائز کے جونیئر کلرک کے ہاتھوں لٹ گیا، انکوائری شروع ہوگئی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کے پراپرٹی ٹیکس زون 4 سرکل ٹیکسلا میں تعینات او پی ایس انسپکٹر ذیشان حیدر کے خلاف رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ زیشان حیدر جونیئر کلرک اور او پی ایس بنیاد پر انسپکٹر کے طور پر کام رہا ہے۔
محکمہ ایکسائز
ذیشان حیدر کے خلاف ممتاز ایوب اور دیگر کئی شہریوں نے رشوت وصولی، بوگس نوٹسسز کے اجراء اور ٹیکس کی رقم خوربرد کرنے جیسے سنگین الزامات عائد کر رکھے ہیں۔
محکمہ ایکسائز
ذرائع کے مطابق ذیشان حیدر نے ٹیکسلا کے مختلف پروفیشنلز سے فی کس ہزاروں روپے وصول کیے۔ ڈی سی ریٹ کا جھانسہ دیکر ڈرایا اور انہیں بھاری ٹیکس کے بوگس نوٹسسز ارسال کیے پھر ہر ایک شہری سے الگ الگ رشوت وصولی کی ڈیل کی اور کسی سے پچاس ہزار تو کسی سے دو لاکھ سے چار لاکھ روپے تک رشوت لیکر پرانی تشخیص پر ٹیکس وصولی کا یقین دلایا۔
محکمہ ایکسائز
ذرائع کے مطابق ایک شہری ممتاز ایوب نے اس معاملے پر وزیراعظم پورٹل پر باقاعدہ شکایت بھی دائر کی، جس پر ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی نے ای ٹی او ایکسائز پراپرٹی ٹیکس زون فور، راولپنڈی عمر فاروق کو انکوائری کا حکم جاری کردیا۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی عمران اسلم، ایماندارانہ شہرت کے حامل ہیں اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے تاہم او پی ایس انسپکٹر ذیشان حیدر نے اپنے ڈایریکٹر کو دھوکے میں رکھتے ہویے بالا ہی بالا شکایت کنندگان کو مینیج کرنا شروع کردیا اور اس کے ای ٹی او عمر فاروق نے رشوت کی وصولی اور قومی خزانے کو پہنچائے جانے کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود اس کے خلاف کارروائی کی سفارش کرنے کی بجایے انکوائری “گول” کردی ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم کا کہنا تھا کہ کسی کو رشوت اور کرپشن کی اجازت نہیں دی جائیگی۔زیشان حیدر کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

دوسری طرف انکوائری افسر آی ٹی او پراپرٹی ٹیکس زون 4 عمر فاروق کا کہنا تھا ذیشان حیدر او پی ایس انسپکٹر ہے اور اس کے خلاف انکوائری کی رپورٹ ڈائریکٹر ایکسائز کو ارسال کردی گئی ہے مزید کارروائی وہی کرینگے۔
جبکہ او پی ایس انسپکٹر ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف درخواست دینے والے شخص سے اس کی صلح ہوچکی ہے اور معاملہ ختم ہوگیا یے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں