لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسکالرشپس پر بیرون ملک پی ایچ ڈی کیلئے جانے والے طلبہ کی جانب سے قومی خزانے کو 4 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے،اسکالر شپس حاصل کرنے والے 321 طلبہ امریکہ، یورپ اور برطانیہ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد ملک واپس ہی نہ آئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نے تمام طلبہ سے رقم کی وصولی کیلئے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔ بیرون ملک تعلیم کیلئے جانے والے ایک طالب علم پر اوسطا 70 سے 80 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔
