اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوے کہا ہے کہ سڑکیں بنانے پر کمیشن اور انہیں گروی رکھ کر مزید قرض میاں مفرور کا وژن تھا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا نااہل لیگ کا ہر منصوبہ کمیشن کیلئے بنایا گیا، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا میٹرو ہو یا اورنج لائن سستی روٹی ہو یا لیپ ٹاپ اسکیم سب میں پیسہ بنایا گیا، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا بجلی کے ظالمانہ مہنگے ترین معاہدے نالائق لیگ کا تحفہ تھے،
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتیں بند ہوئیں اور بے روزگاری بڑھی ، ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ان ظالمانہ معاہدوں کو ریوائز کر کے 836 ارب کی بچت کی گئی، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا تحریک انصاف حکومت نے ڈھائی سال میں 35 ہزار ارب قرض واپس کیا ہے، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا پچھلی حکومت کے لئے گئے قرضوں پر سود کی مد میں 6 ہزار 2 سو ارب ادا کئے گئے، ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا میاں مفرور نے معیشت کو وینٹیلیٹر پر پہنچایا ہم نئی زندگی دے رہے ہیں