جنوبی افریقہ 20

سڈنی سکسرز کا بابر اعظم کے استقبال کیلئے فین زون بنانے کا اعلان

سڈنی (رپورٹنگ آن لائن)بگ بیش لیگ کی فرنچائز سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے استقبال کے لیے اسپیشل فین زون بنانے کا اعلان کردیا۔

کے نام سے فین زون کا افتتاح 17 دسمبر کو سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ کے موقع پر کیا جائے گا، بابر پہلی بار بگ بیش لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔بابر اعظم بگ بیگ لیگ سیزن 15 میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ بابراعظم 17 دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے بگ بیش لیگ میں ڈیبیو دیں گے۔بگ بیش لیگ کے 15ویں ایڈیشن میں 14 دسمبر 2025ء سے 25 جنوری 2026ء تک 44 میچ کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی میچ میں پرتھ سکارچرز کا مقابلہ پرتھ سٹیڈیم میں سڈنی سکسرز سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں