متیرا

سچائی منہ پر کہنے کی عادت کے ہاتھوں مجبور ہوں’ متیرا

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں ایسے بھی ہیں جن کو میک اپ کی بالکل بھی ضرورت نہیں اور ان میں سر فہرست مائرہ خان ہیں،میں دل کی صاف ہوں اس لئے جو بھی بات ہو اسے منہ پر کہہ دیتی ہوں ۔ایک انٹر ویو میں متیرا نے کہا کہ مائرہ خان ایسا چہرہ ہے جسے کسی میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی.

اور وہ ہر اعتبار سے کیمرے کے سامنے خوبصورت نظر آتی ہیں جبکہ دیگر بھی کئی ایسی اداکارائیں ہیں جن کو میک اپ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ تکنیکی اعتبار سے کیمر ے کے سامنے آنے کیلئے بعض لوگوں کو میک اپ کرنا پڑتا ہے جن میں بھی بھی شامل ہوں، میں شوخ کی بجائے لائٹ میک اپ کرتی ہوں۔متیرا نے کہا کہ بنیادی طور پر منہ پھٹ ہوں ، جو بھی بات دل میں ہو منہ پر کہہ دیتی ہوں اور میں ا پنی اس عادت کے ہاتھوں مجبور بھی ہوں۔