ایازصادق

سپیکر قومی اسمبلی کی لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لوئر کرم میں ڈی سی کی گاڑی پرفائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع کرم میں امن معاہدے کو ناکام بنانے کی سازش ہے ۔

ہفتہ کو جاری اپنے مذمتی بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم اور ایف سی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ ضلع کرم میں امن معاہدے کو ناکام بنانے کی سازش ہے.

شرپسند عناصر کو کرم میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سردار ایاز صادق نے فریقن سے پر امن رہنے اور امن معاہدے پر عمل درآمد کرنے کی اپیل بھی کی۔