سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی کا ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی پھوپھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کی پھوپھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ملک ابرار احمد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ مرحومہ کا انتقال سوگواران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ملک ابرار احمد اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔