اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سعید احمد میتلا کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کواپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سعید احمد میتلا سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے انتقال کو ان کے لیے اور ان کے خاندان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمشیرہ کا رشتہ محبت، خلوص اور قربانی کی علامت ہوتا ہے اور ہمشیرہ کا بچھڑ جانا ایک بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ سعید احمد میتلا اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سعید احمد میتلا اور ان کے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔








