سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی سے گورنر پنجاب کی ملاقات ،سیاسی ،معاشی اور صوبے کی صورت حال پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر پنجاب نے اسپیکر کو صوبہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبے میں موجودہ حکومت کی طرف سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے جاری اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی سرپرستی ضروری ہے، زراعت کے شعبے کو درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار خصوصی کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ملک میں زراعت کی ترقی کے لیے اپنی سفارشات مرتب کر رہی ہے ، صوبوں اور وفاق میں ہم آہنگی ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ضروری ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام خوش آئند ہے ،

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوامی مسائل حل ہونگے اور ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے ایوان میں ماحول کو پر امن اور خوشگوار رکھنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ٹڈی دل خاتمے کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، موجودہ صوبائی حکومت عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں خصوصاً زراعت کے شعبے کی ترقی کےلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے