ایاز صادق 45

سپیکر قومی اسمبلی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قومی معاملات، پارلیمانی امور اور وفاق و صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام کے استحکام کے لیے تمام آئینی اور قانون ساز اداروں کے درمیان مشاورت اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔

پارلیمنٹ ملک کے عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، قومی مفاد میں قانون سازی اور پالیسی سازی کا عمل باہمی اتفاقِ رائے سے آگے بڑھایا جانا چاہیے، سردار ایاز صادق نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رابطہ اور تعاون ملکی استحکام، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے نہایت اہم ہے۔ ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کے ساتھ مل کر جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں