سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میر علی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےمیر علی میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور جذبہ قربانی پر فخر ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ایک بار پھر خاک میں ملا دیئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کا غیر متزلزل عزم قابلِ تحسین ہے،قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کی بہادر افواج کی موجودگی میں دشمن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔