سردار ایاز صادق 59

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ملک اویس حیدر جکھڑ کے والد ملک نیاز احمد جکھڑ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھڑ کے والد اور سابق رکن قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں رکن قومی اسمبلی ملک اویس حیدر جکھڑ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک عظیم صدمہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں