سردار ایاز صادق 88

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو اُن کی 54 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) کو اُن کی 54 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے اس بہادر سپوت کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

بدھ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید کی شجاعت پاکستان کی عسکری تاریخ کا روشن باب ہے،سوار محمد حسین شہید نے 1971 کی جنگ میں شجاعت و بہادری کی مثال قائم کی، انہوں نےظفر وال،شکر گڑھ سیکٹر میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا،گاؤں ہرار خورد کے نزدیک سوار محمد حسین شہید نے دشمن کے ٹینکوں کی مؤثر نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید کی نشاندہی سے ری کوئلس رائفلز کی فائرنگ نے دشمن کے 100 ٹینک تباہ کیے،محاذ پر پانچ روز تک بے مثال دلیری سے لڑنے والے سوار محمد حسین 22 سال کی عمر میں شہید ہوئے،قوم اپنے بہادر ہیرو سوار محمد حسین شہید کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے سوار محمد حسین شہید (نشانِ حیدر) کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں