آغا سراج درانی

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیب کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔آغا سراج درانی نے عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کاخدشہ ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے اور نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کوکال اپ نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں غیرقانونی بھرتیاں ہوئیں، بھرتیاں آغاسراج درانی کی سفارش پرکی گئیں، بھرتیاں مختلف عہدوں پرغیرقانونی طریقے سے کی گئیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ودیگرملزمان کیخلاف آمدن سے زائد اصاصوں سے متعلق ایک ریفرنس پہلے ہی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے ، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ ،4 بیٹیاں ، 2 بیٹے مفرور ہیں۔ دائر ریفرنس میں آغاسراج سمیت بیس ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہیں