عبدالرزاق داﺅد 155

سپورٹس مصنوعات کی کل برآمدات میں جولائی تا اکتوبر 21فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،عبدالرزاق داﺅد

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ سپورٹس مصنوعات کی کل برآمدات میں جولائی تا اکتوبر 21فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر فٹ بال کی برآمدات میں 17فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 105.120 ملین ڈالر کی سپورٹس مصنوعات برآمد ہوئیں۔پیر کو اپنے ایک بیان میںمشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر فٹ بال کی برآمدات میں 17فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اکتوبر 2021میں 50.148ملین ڈالر کی کل فٹ بال کی برآمدات رہیں،

گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 42.780ملین ڈالر کی فٹ بال کی برآمدات تھیں، سپورٹس مصنوعات کی کل برآمدات میں جولائی تا اکتوبر 21فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 105.120 ملین ڈالر کی سپورٹس مصنوعات برآمد ہوئیں،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 87.070 ملین ڈالر کی سپورٹس مصنوعات برآمد کی گئی تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں