فواد چودھری

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے صحیح قدم اٹھایا ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشنکی جانب سے صدرِ پاکستان کو پنجاب میں انتخابات کے لیے تجاویز دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق الیکشن کمیشن نے صحیح قدم اٹھایا ہے،

الیکشن کمیشن کے انتخابات کی تاریخ دینے پر تحریک انصاف کا ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ رمضان اور عیدالفطر کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے یہ درست قدم اٹھایا ہے،انہوں نے کہا کہ انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ صدرِ مملکت نے کرنا ہے،فواد چودھری کا کہنا تھاکہ پوری قوم کو اس معاملے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ ملک، آئین اور تحریک انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔