شہبازاکمل جندران۔۔۔
صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب وقاص علی محمود نے ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور قمر الحسن سجاد کو حکم دیا ہے کہ 10 مئی 2022 کے سیکرٹری آفس کےلیٹر کی روشنی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق نئی گاڑیوں اور تبدیلی ملکیت کی وقت گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کو یقینی بنایا جائے۔
جس کے جواب میں ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور قمر الحسن سجاد نے صوبائی سیکرٹری کے حکم کی تعمیل کا یقین دلایا۔
اس سے قبل ڈائیریکٹر موٹرز قمرالحسن سجاد نے 13 مئی کی صبح ڈائیریکٹوریٹ کے تمام سٹاف کو واٹس ایپ گروپ میں تحریری طورپر حک۔جاری کیا تھا کہ وہ پہلے کی طرح گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے وقت فزیکل انسپکشن کے بغیر کام جاری رکھیں۔
اور SOPs کا انتظار کریں۔جس پر سٹاف نے صوبائی سیکرٹری کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر مبنی اس اس حکم نامے پر احتجاج کیا تھا۔
گزشتہ روز اپنے دفتر میں جب صوبائی سیکرٹری ایکسائز نے ڈائیریکٹر موٹرز قمرالحسن سجاد سے پوچھا کہ آپ نے گاڑیوں کی فزیکل انسپکشن کرنے سے سٹاف کو روکا ہے
تو ڈائیریکٹر مذکور نے جواب دیا کہ
نہیں جناب۔ میں نے DEOs کو کہا ہے آپ فزیکل انسپکشن کی بنیاد پر گاڑیوں کی اسیسمنٹ نہ روکیں۔انسپکشن انسپکٹرز کا کام ہے وہ کریں گے۔