سپریم کورٹ 33

سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلئے آئینی درخواست دائر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلئے آئینی درخواست عدالت عظمیٰ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست پشاور کے رہائشی انجینئر قاضی محمد سلیم کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فریقین کے مابین نیشنل گرینڈ ڈائیلاگ کا انعقاد کروائے اور اس کے نتیجے میں قوم دوست منصوبہ بنایا جائے تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر دوبارہ سے گامزن کیا جا سکے۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف، بلاول بھٹو اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں