لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں،126 دن کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والی جماعت کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ علی مین گنڈاپور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیے، آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نیکلس چوری کریں، قیمتی گھڑیاں اور نیکلس قوم کی ملکیت ہیں کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھیں۔
انہوںنے کہاکہ ججز کے پوسٹرز پر جوتے مارنے، ان کے خلاف گھٹیا مہم چلانے والے اب عدلیہ کا احترام ہمیں سکھائیں گے۔چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے
سرینا عیسی کے خلاف کردار کشی کی مہم چلانے والے ہمیں ججز کی فیملیز کی عزت پر لیکچر مت دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتیوں کے جرم میں جیل میں قید ہیں، ڈائیلاگ اور بڑھکیں مت ماریں، گھڑیوں اور نیکلس کی رسیدیں نکالیں۔