رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
صوبائی دارالحکومت میں پولیس چیف کے عہدے پر براجمان بلال صدیق کامیانہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کو نظرانداز کردیا یے اور CCPO کا چارج نہیں چھوڑا۔
نگران صوبائی حکومت نے 23 جنوری کو غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے الگ کرتے ہوئے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے اور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کامیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا
غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر آرڈرز چیلنج کرنے پر مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن، مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور مسٹر جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے جمعہ کے روز غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر آرڈرز کو معطل کر دیا تھا۔
تاہم ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ نے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا اور ہفتے کے روز اپنے دفتر میں
معمول کے فرائض انجام دیتے رہے۔