فوادچوہدری

سپریم کورٹ پہلے کہہ چکی ہہ پارلیمنٹ قانون سازی کرے ، فوادچوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ پہلے کہہ چکی ہے پارلیمنٹ قانون سازی کرے ،نئی پارلیمنٹ آئے گی تو اس پر قانون ساز ی کریںگے ، آئین وقانون میں کسی ایک شخص کیلئے ترمیم نہیں ہونی چاہیے ،

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری عدلیہ دنیا کی واحدعدلیہ ہے جو خود ججز لگاتی اور نکالتی ہے ،بینچ کی تشکیل سمیت تمام معماملات میںترامیم ہونی چاہیے ، عدالتی اصلاحات بے حد ضروری ہے ،چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اختیار اور مقدمات مقرر کرنے پر اصلاحات ضروری ہے ، فوادچوہدری نے مزید کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ججر کے معاملات کو دیکھنا ضروری ہے ، ایسا کسی دنیا میںموجود نہیں ہے ، یہاں ججز کو لگا سکتے ہیں اور ان کو نکالنے کا اختیارپارلیمنٹ کے پاس ہوگا ، یا پھر پارلیمنٹ ججز لگائے گی اور ان کو نکالنے کا اختیار ججز کے پاس ہوگا ۔