سپریم کورٹ 185

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل پر حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کے معاملے پرلاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نیب کی اپیل پر حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کر دیا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے برخلاف ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں کہ ملزم کو گرفتاری سے پہلے آگاہ کرنا ضروری نہیں۔عدالت نے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔نیب نے حمزہ شہباز سے متعلق اپیل 2019 میں دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں