سپریم کورٹ 69

سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔جمعہ کوچیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ حق مہر میں لکھی چیزوں کو شوہر ادا کرنے کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے۔

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیے پر آمادہ ہو جائے، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں