سپریم کورٹ 233

سپریم کورٹ نے اپنے ہی 3 رکنی بینچ کا فیصلہ غیر موثر قرار دے دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے اپنے ہی 3 رکنی بینچ کا فیصلہ غیر موثر قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ججز کے انتظامی اختیارات سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جو جسٹس اعجاز الاحسن نے تحریر کیا۔ 5 رکنی لارجر بینچ کے 42 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کوئی اختلافی نوٹ شامل نہیں ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہائیکورٹس میں تعیناتیاں چیف جسٹس اور ججزکا انتظامی اور ایگزیکٹو اختیار ہے، ججزصاحبان کے انتظامی احکامات انفرادی طورپر نہیں بلکہ بطور ادارہ تصور کیے جائیں گے اور ججز صاحبان کے انتظامی احکامات کی تعریف آئین کے آرٹیکل192 میں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں