محمود اچکزئی 23

سپریم کورٹ میں بانی کی صحت سے متعلق آئی رپورٹ خطرناک ہے،محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بانی کی صحت سے متعلق جو رپورٹ آئی ہے وہ خطرناک ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفاء ہسپتال پہنچا دیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ 80 فیصد ضائع ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سیکڑوں ارکانِ اسمبلی اور سینیٹرز احتجاج کریں گے۔دوسری جانب اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان اور پی ٹی آئی قیادت پارلیمنٹ میں موجود رہے جن محمود اچکزئی، بیرسٹرگوہر، اسد قیصر، علامہ ناصرعباس و دیگر قائدین شامل تھے ۔

دیگر رہنماؤں میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شاہرام تراکئی، سیف اللّٰہ خان نیازی، شاندانہ گلزار، بشیر خان، فیصل امین گنڈاپور، علی جدون بھی پارلیمنٹ ہاؤس دھرنے میں موجود تھے۔پارلیمنٹ ہاؤس کے تمام داخلی دروازے بند ہونے کی وجہ سے ارکان کا ناشتہ بھی وقت پر نہیں پہنچایا جا سکا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بیرسٹر گوہر سے حکومتی شخصیات کا رابطہ ہوا تھا اور بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے معائنے کے لیے ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دینے کی یقین دھانی کرائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں