سپریم کورٹ 177

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وزیراعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر اعتراضات عائد کردیے،نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر 6اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ کیس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ عوامی اہمیت کا کیا معاملہ ہے،

رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248کے تحت وزیراعظم کو کیس میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔ آئینی آرٹیکل 184(3)کے استعمال کے حوالے سے مطمئن نہیں کیا گیا جب کہ فریقین کو کیس کی کاپی بھی نہیں بھجوائی گئی اور درخواست گزار نے دستیاب دوسرے فورم پر رابطہ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں