سپریم کورٹ ،آئندہ ہفتہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے خلاف کیس سمیت اہم مقدمات کی سماعت ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ،وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ،کرونا وائرس کے تناظر میں زائرین سے متعلق حکومت کی پالیسی سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی،کے پی میں ایڈیشنل سیشن ججز کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس افسران کی صوبہ سندھ میں تقرری سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ،پولیس افسران آؤٹ آف ٹرن پرموشن کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ،ای او بی آئی سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی ،شہباز شریف، قاسم سوری سمیت مختلف پارلیمنٹرینز کی انتخابی عزرداریوں پر سماعت بدھ کو ہوگی ،سرکاری اراضی پر قائم پٹرول پمپس کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی ،شاہد اورکزئی کی مفتی منیب الرحمان کو غیر مسلم قرار دینے کی درخواست پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔

مقدمات کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر پانچ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ،بنچ ایک چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ،بنچ دو میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہونگے ،بنچ تین جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہر عالم اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہوگا ،بنچ چار میں جسٹس سردار طارق،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہونگے ،بنچ پانچ جسٹس اعجازالاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔