اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا۔ سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر سماعت 8 مئی کو ہوگی، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ مقدمے کی سماعت کریں گے۔