سپریم کورٹ 246

سپریم کورٹ، فیصل الزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری پر پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل الزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فیصل الزمان کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ڈگری کی یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے،اس کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں تھی۔ جسٹس عمر عطا نے کہا کہ آئین کے مطابق نااہلی کا فیصلہ عدالت ہی دے سکتی ہے ایچ ای سی کوئی عدالت نہیں جو جعلی ڈگری پر کسی کو نااہل قرار دے سکے۔

الیکشن کمیشن نے سمری انکوائری کے بعد شواہد ریکارڈ کئے بغیر فیصلہ دیاایسا فیصلہ شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت ہی دے سکتی ہے۔ فیصل زمان کیخلاف الیکشن کمیشن نے 2013 میں جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں