لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو تمام بینک اور مالیاتی
ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ یوم آزادی ک
ے سلسلے میں تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے تاہم تمام بینک اور مالیاتی ادارے 17 اگست بروز سوموار سے
معمول کے مطابق کھلیں گے۔ہفتہ،اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی۔واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مائیکروفنانس
قرض لینے والوں کے لیے قرضے کی حد اور امدادی اقدامات میں اضافہ کر دیا۔ بینک دولت پاکستان نے مائیکرو فنانس بینکوں
سے لیے جانے والے ہاسنگ فنانس اور مائیکرو انٹرپرائز قرضوں کی موجودہ حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی،
اسی طرح عام قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کر دی گئی۔